8 دسمبر، 2021، 5:07 PM

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ترکی روانہ ہوگئے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ترکی روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سولہویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سولہویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سولہویں اجلاس کا آغاز جمعہ کے دن ترک صدر اردوغان کے خطاب سے ہوگا۔ ایرانی اسپیکر بھی جمعہ کے دن اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ محمد باقر قالیباف اس سفر میں ترکی کے بعض اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارس میں ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ استنبول میں پی یو آئی سی کے سولہویں اجلاس میں فلسطین اور افغانستان کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News ID 1909088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha